حضرت سیدنا امام حسین نواسہ رسول کی شجاعت و استکامت پر تاریخ انسانیت قیامت تک ناز کرئے گی، امجد وڑائچ

فیصل آباد : چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات گھیرائو، جلائو، توڑ پھوڑ، ہنگاموں اور اشتعال انگیز کارویوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔علماء مشائخ اور سیاستدان مسلمانوں کو اشتعال،انتشار،فساد اور شر سے بچائیں۔حضرت سیدنا امام حسین نواسہ رسول کی شجاعت و استکامت پر تاریخ انسانیت قیامت تک ناز کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے ملک وقوم کو غیر محفوظ بنادیا ہے حکومتی مشینری کی ناکامی کی وجہ سے معیشت اور جمہوریت کو درپیش خطرات لاحق ہوچکے ہیں دہشتگردی ،لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں کو متحد ہوکر چلنے کا عزم کرنا ہوگا موجودہ نازک دور میں پاکستان کو متعدد سازشوں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ضلعی سطح پہ کمیٹیوں کو فعال کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے گھمبیر حالات نے وطن عزیز کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے آئے روز بم دھماکے ،تصادم اور پرتشدد واقعات سے پاکستان کا امیج عالمی سطح پہ متاثر ہورہا ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر عوام کو آپس میں لڑانے کی سازشوں میں مصروف ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے گھنائونے فعل کے مرتکب افراد کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے حقیقی معنوں میں امن کے قیام کیلئے تمام علمائے اکرام ،مذہبی رہنمائوں اور عوام کو مخلصانہ کردارادا کرنا ہوگا۔