صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے یہ امر لائق تحسین ہے کہ بلدیاتی ادارے علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اسپورٹس سمیت دیگر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے مرکزی آفس میں عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کو اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کو اسپورٹس سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے شاہ فیصل کالونی نمبر2ایگروٹیکنکل ہائی اسکول سے متصل گرائونڈ کے اجازت نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالصمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شاہ فیصل زون محمد ارشد اور دیگر بھی مووجود تھے ۔نشاط ضیاء قادری نے عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم اسپورٹس کی سرپرستی اور اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی انہوں نے صحت مند سرگرمیوں اور قیام امن برائے اسپورٹس کے حوالے سے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی جانب سے انجام دیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اورنگزیب سلطان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے قیام امن اور اسپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے حق پرست قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے اسپورٹس گرائونڈ کا اجازت نامہ دینے پر اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کا شکریہ ادا کیا۔