پرنٹنگ اداروں کو فوج کے حوالے کیا جائے: الیکشن کمشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت دفاع کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ایک حساس معاملہ ہے۔ الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ اکیس نومبر تک پرنٹنگ اداروں پر فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پرنٹنگ اداروں پر فوج تعینات کی جائے تا کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی وقت مقررہ پر ہو سکے۔