راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت راولپنڈی میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں سیکورٹی اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جاری فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کور کمانڈرز،فارمیشن کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسر شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی و سرحدی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمیشنز کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔