ہنگو: مدرسہ پر ڈرون حملہ، 2 اساتذہ اور 3 طالبعلم جاں بحق

 Drone Attacks

Drone Attacks

ہنگو (جیوڈیسک) امریکی ڈرون طیاروں نے پہلی بار ہنگو میں حملہ کیا ہے۔ تحصیل ٹل میں ڈرون طیارے نے مدرسہ دارالعلوم قرآن کو نشانہ بنایا۔

ڈرون طیارے نے مدرسے پر تین میزائل فائر کئے جس سے مدرسے کے 2 اساتذہ مولوی احمد جان، مولوی حامد اللہ افغانی اور 3 طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں 5 طالبعلموں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہنگو میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔