کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ میں واجبات کا تنازعہ شدت اختیارکر گیا

KESC, KWSB

KESC, KWSB

سندھ (جیوڈیسک) کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے درمیان واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا، پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی رک گئی ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے پچیس ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ای ایس سی نے شہر کے پپمنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود واٹر بورڈ واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہا۔

پہلے مرحلے میں تمام پمپنگ اسٹیشنز پر چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے۔ واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کر دی جائیگی۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کےحکم کےمطابق قسطوں پر واجبا ت کی ادائیگی پر کے ای ایس سی بجلی کاٹ سکتی نہ کم کر سکتی ہے۔ ادھر کے ای ایس سی ترجمان نے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی کاٹنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔