پہلا رمس میمن انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے شروع ہو گا، حاجی اشرف

کراچی : پہلا رمس میمن انڈر 17کرکٹ ٹورنامنٹ 23دسمبر سے شروع ہو گا اس بات کا اعلان صدر پاکستان میمن اسپورٹس فیڈریشن کے صدر اور ٹورنامنٹ چیئرمین حاجی محمد اشرف نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد میمن برادری کے نوجوانوں میں اسپورٹس کو فروغ دینا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30نومبر ہے۔