خیبر ایجنسی: کسٹم ہاؤس کے قریب دھماکا، 20 افراد زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی طورخم میں کسٹم ہاؤس کے قریب دھماکے میں 20افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکا کسٹم ہائوس کے اندر ہوا۔ دھماکے کے بعد شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل اور چیک پوسٹوں پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔