ذیابیطس کے عالمی دن پر لیاقت نیشنل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ اور امراض سے متعلق آگاہی کے حوالے سے لیکچر کا انعقاد

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کے شعبہ ذیابیطس وائنڈ و کرائینولوجی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن پر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ اور مرض سے متعلق شعور کی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔فری میڈیکل کیمپ میں ذیابیطس کے مریضوںکے مختلف ٹیسٹ کی مفت فراہمی کے ساتھ طبی ماہرین نے ذیابیطس کے حوالے سے مشورے ،ادویات اور غذائی احتیاط کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کی جانب سے امراض سے بچائو کے حوالے سے شعور کی آگاہی کے لئے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل میڈیکل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ ذیابیطس ایک چیلنج بن چکا ہے اور یہ مرض ایک وباء کی شکل اختیار کرتا جارہے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی کو متحرک کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر سلمان فریدی نے ذیابیطس سے متعلق عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ اورمرض سے متعلق شعور کی آگاہی کے لئے تقریب کے انعقاد پر لیاقت نیشنل ہسپتال شعبہ ذیابیطس وائنڈ و کرائینولوجی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اعلان کی کہ مرض سے متعلق عوام کو معلومات اور حتیاطی تدابیر کے حوالے سے آئندہ بھی تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہم سب ملکر ایسی مربوط منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کرکے ذیابیطس سمیت تمام امراض کے سدباب کرسکیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاقبہ سرفراز نے ذیابیطس سے بچائو کے حوالے سے عوامی کو معلومات فراہم کی اور ذیابیطس کے نئے طریقے علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے ذیابیطس کے کنٹرول کے لئے گولیو کے استعمال، فوائد اور نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ذیابیطس کنٹرول کے لئے انسو لین ایک موثر اور قدرتی طریقہ علاج ہے اور بعض حالات میں اس کا استعمال انتہائی ناگزیر ہوتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر سعید مہر نے شرکاء تقریب کو ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتا یا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد میں دل کی بیماریوں کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور ذیابیطس کی وجہ سے انسانی جس میں مختلف امراض سر اُٹھا لیتے ہیں مثلاً فالج کا مکان تین گنا بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ گردوں کی خرابی ،پیروں کے انفکشن اور بینائی کا متاثر ہونا بھی ذیابیطس کی پیچیدگیوں میں شامل ہے اس موقع پر غذائی ماہر منزہ حق نے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے غذائی احتیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ذیابیطس میں پرہیز کی اہمیت سے کوئی شکص انکار نہیں کرسکتا انہوں نے پرہیز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے متوازن غذا کے استعمال ہر زور دیا ۔قبل ازیں لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور ادویات تجویز کی گئیں۔