اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو کی تحصیل ٹل میں امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر ڈرون حملوں کامعاملہ اٹھایا ہے۔ ڈرون حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اور یہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سودمند نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ اور امریکا کے ساتھ بھی ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ڈرون حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔