چیئرمین نیب کو ہٹانا اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گا، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے موجودہ چیئرمین نیب کو ہٹایا تو یہ اقدام اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گا۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان طویل مشاورت کے بعد قمر زمان چوہدری کو چیئرمین نیب مقرر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے عہدہ سنبھالنے کے بعد عدالتی سرگرمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیراعظم کو اس معاملے پر خود بھی نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہو جائے۔