کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کے ای ایس سی کی جانب سے واٹر بورڈ پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ بجلی کی بندش توہین عدالت ہے۔
کراچی میں واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر رات آٹھ بجے سے چار گھنٹے کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے واٹر بورڈ تنصیبات پر لوڈ شیڈنگ کر کے توہین عدالت کی گئی۔ اس اقدام کو جلد عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ دوسری جانب کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے بجائے عوام کو گمراہ کرنا واٹر بورڈ کی پرانی عادت ہے۔
تمام کارروائی قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کی۔ واٹر بورڈ نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔