جمعیت علمائے اسلام نے تحفظ پاکستان آرڈیننس مسترد کر دیا

Maulana Fazlur Rahman

Maulana Fazlur Rahman

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ تحفظ ِپاکستان آرڈیننس مسترد کر دیا گیا ہے۔ وکلا کی ٹیم کی مشاورت کے بعد حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے فاٹا میں قیام امن کے لئے اٹھائیس نومبر کو پشاور میں قبائلی جرگہ بلانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے تعطل ہے تاہم مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ سیفما کے زیر اہتمام یک تقریب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ زمانہ جنگ کا نہیں ہم دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ سے پچاس کروڑ ڈالر لینے والے تحریک انصاف کی حکومت کیسے نیٹو سپلائی روکے گی۔