امریکہ اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتا ہے: حافظ سعید

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

لاہور (جیوڈیسک) ہنگو میں دینی مدرسے پر امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کیلئے ڈرون حملے روکنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈرون حملوں کا معاملہ انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ حکومت جراتمندانہ فیصلے کرے گی تو پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہو گی۔

ڈرون گرائیں جائیں اور نیٹو سپلائی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے ذریعے امریکہ پاکستان سے اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتا ہے۔ ہمیں بیرونی قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا چاہیے۔

حافظ سعید نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد حکومت کا امریکہ سے اب کوئی معاہدہ باقی نہیں رہا۔ ان حملوں کے بعد نیٹو کا کوئی ٹرک پاکستان کی سڑکوں سے نہ گزرنے دیا جائے۔