متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد ،قائد تحریک الطاف حسین کی صحت یابی، تندرستی اور سلامتی کے لئے “یاسلاموکا ورد “اور خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر و یونٹس کے ذمہ دران و کارکنان اور ہمدردوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیا قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین مظلوم عوام کے نجات دہند ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قائد تحریک محترم الطاف حسین کو صحت و تندروسی اور درازی عمر عطاء فرمائے انہوں نے کہاکہ آج کی اس دعائیہ تقریب میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی لازم و ملزوم ہیں عوام کا رشتہ قائد تحریک محترم الطاف حسین سے کبھی جدا نہیں کیا جاسکتا اراکین اسمبلی نے دعاء کی اللہ تعالیٰ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو درازی عمر عطاء فرمائے اور اُن کا سایہ مظلوم عوام کے سروں پر ہمیشہ قائم و دائم رہے۔