جدہ (جیوڈیسک) عراق کویت سرحد سے متصل سعودی علاقے حفرالباطن میں 6 راکٹ فائر کئے گئے ہیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی عرب کے شمال میں تیل کے پیداواری علاقے میں چھ راکٹ داغے گئے ،حملے کے بعد سعودی سرحدی پولیس نے علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی۔
واقعے کی ذمہ داری عراق کی ایک شدت پسند تنظیم نے قبول کر لی ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ حملوں کا مقصد سعودی حکومت کو خبردار کرنا ہے کہ وہ عراق کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔