سندھ (جیوڈیسک) وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی شہریوں کو پانی کے بحران میں دھکیلنے کے بجائے معاملات مذاکرات سے حل کرنے کو ترجیح دے۔
کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ کے درمیان واجبات کے تنازعے اور پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیر بلدیات شرجیل میمن کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ کے ای ایس سی حکام نے واٹر بورڈ انتظامیہ سے واجبات کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا۔
وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت واٹر بورڈ پر کے ای ایس سی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے سنجیدہ ہے۔ کے ای ایس سی اور واٹر بورڈ حکام کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔