محکمانہ کارکردگی کی بناء پر چارج چھوڑنے کی ہدایت
Posted on November 23, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : ڈی سی اونورالامین مینگل نے پرائس میکنزم پر ذمہ داری سے عملدرآمد نہ کرنے اورناقص محکمانہ کارکردگی کی بناء پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شاہد حمید اورانتظامی فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے پر ٹی ایم اے اقبال ٹائون کے ٹائون آفیسر(ریگولیشنز)محمد فیصل کی خدمات فوری طور پرحکومت پنجاب کو واپس کردی ہیں اور ان افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ چارج چھوڑ کر لاہور میں اپنے محکموں کو فوری رپورٹ کریں۔ڈی سی او نے سبزی وغلہ منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کی تھوک وپرچون قیمتوں پر نظررکھنے میں کوتاہی اورمحکمانہ بے قاعدگی کا مرتکب ہونے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کی اور چیف انسپکٹر مسعود الحسن شاہ کو سیکرٹری مارکیٹ کا چارج دینے کاحکم جاری کیا۔
ڈی سی اونے علامہ اقبال کالونی دورہ کے دوران مختلف نوعیت کے بینرز نہ اتارنے اوربازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کرنے پر ٹی او(ریگولیشنز)کو لاہور میں اپنے محکمہ کورپورٹ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا غفلت شعار اور فرائض میں لاپرواہی کرنے والوں کی اس ضلع میں نوکری کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com