لاہور: رات دس بجے کے بعد گھروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی

Wedding Ceremonies

Wedding Ceremonies

لاہور (جیوڈیسک) شادی بیاہ کے فنگشن رات دس بجے کے بعد جاری رکھنے پر عائد پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے اب گھروں کے اندر بھی شادی بیاہ کے فنگشنز پر رات دس بجے کے بعد پابندی کا اطلاق ہو گا۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ شادی ہالز کے اندر تو فنگشنز رات دس بجے کے بعد نہ ہو سکیں لیکن گھروں میں یہ سلسلہ چلتا رہے تاہم صرف گھر کے افراد کے اجتماع پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ پابندی دفعہ ایک سو 44 کے تحت لگائی گئی تھی۔