بیجنگ (جیوڈیسک) مشرقی چین میں تیل کی پائپ لائن پھٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد سینتالیس ہو گئی۔
واقعہ چین کے مشرقی شہرکنگژائو میں پیش آیا،متاثرہ پائپ لائن سے تیل لیکج کی اطلاع پر کارکن مرمت کے لیے پہنچے ہی تھے کہ پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔
واقعے میں ایک سو چھتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، چین میں رواں سال کام کے دوران مختلف حادثات میں اٹھائیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔