کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ھنڈریڈ انڈیکس دو فیصد اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
کراچی شیئر بازارمیں اٹھارہ سے اکیس نومبر کے دوران ختم ہونے والے ہفتے میں ھنڈریڈ انڈیکس چوبیس ہزار کی بلند ترین سطح پر کاروبار کیا تاہم ہفتے کے اختتام پر انڈیکس کی شرح تیئس ہزار آٹھ سو سینتالیس رہی۔ ہفتے کے دوران اوسط کاروباری حجم آٹھ ارب پچاس کروڑ روپے رہا جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران اینگرو ، ایف ایف سی ایل، پی ٹی سی ایل، پی ایس او اور سیمنٹ سٹاک سرگرم رہے۔