نیٹو سپلائی بند,تحریک انصاف کے کارکنوں کا حیات آباد میں کنٹینر ڈرائیور پر تشدد

PTI Workers

PTI Workers

پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے کارکن حیات آباد ٹول پلازہ پر پہنچ گئے، کنٹینرز کے دستاویزات کی چیکنگ شروع کر دی ہے تا کہ نیٹو کنٹینرز کو روکا جا سکے۔ اتحادی جماعتیں خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں آج سے نیٹو سپلائی روکیں گے۔

تحریک انصاف عوامی جمہوری اتحاد اور جماعت اسلامی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیات آباد رنگ روڈ ٹول پلازہ ، چارسدہ انٹر چینج ،خیر آباد پل اٹک ، ڈیرہ اسمعیل خان اور بنوں میں نیٹو سپلائی بند کی جائے گی۔

کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کاغذات نہ دکھانے پر کنٹینرز ڈرائیور کو تشدد کا بھی نشانہ بنا.