کراچی (جیوڈیسک )کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت آج ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف مزار قائد سے تبت سینٹر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
شہر قائد میں آج شام چار بجے ہونے والے مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کریں گے جس میں خواتین ،بچے، بوڑھے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی شریک ہوں گے۔
تبت سینٹر پرقائدین مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے، مارچ کے لیے نمائش چورنگی پر مرکزی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔