جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ون ڈے ،پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری

Pakistan Beating

Pakistan Beating

کیپ ٹائون (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ فتح حاصل کر کے سیریز کا آغاز اچھا کریں اور حریف پر نفسیاتی برتری حاصل کریں۔

انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح سے بھی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، دوسری طرف جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ڈویلیز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں کوشش ہو گی کہ فتح کے سلسلے کو برقرار رکھیں.