ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا، امریکہ کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے
Posted on November 24, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد: خیبر پختونخواہ میں دھرنا امریکہ کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے جو بھی آگے آیا یا روکنے کی کوشش کی وہ ملک قوم کا دشمن ہو گا۔ دھرنا ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے سنگ میل امریکہ کے سامنے گٹنے ٹیکنے والوںکے لئے خلاف یوم نجات ثابت ہو گا۔ تحریک انصاف ڈرون حملوں کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار پا کستان تحریک انصاف ان خیالات کا اظہار صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ، ایگزیکٹو ممبر و این اے 84 کے امیدوار میاں فرخ حبیب نے پی پی 69 کے رہنما شیخ شیخ جاوید کے ڈیرے سرفراز کالونی سے دھرنے میں شمولیت کرنے کے لئے پشاور روانگی سے قبل کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے شیخ خرم شہزاد ،سابق ایم پی اے و تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم ، پی پی 69 کے رہنما شیخ شاہد جاوید ، میاں وارث ، میاں عامر جٹ ، میاں شہزاد، رانا راحیل کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھے ۔ روانگی سے قبل امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
قافلہ موٹر وے سے صبح ساڑھے سات ہوتا ہوا پشاور شام تین بجے پشاور پہنچ گیا ۔ پشاور پہنچنے ہی کارکنوں مرکزی دھرنے میں شامل ہو گئے اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں فرخ حبیب، شیخ خرم شہزاد ، اسد معظم ، میاں وارث و دیگر نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا قائد عمران خان کا فیصلہ پا کستان کے لیے ایک نیک شگون ثا بت ہو گا جس کے ذریعے امریکہ اور دیگر اس کے حواریوں کو یہ پیغام جا ئیگا کہ پا کستان میں بھی خود دار لوگ مو جود ہیں جو دوسروں کے فیصلے اپنے اوپر مسلط نہیں ہو نے دینگے دہشت گردی کو رو کنے کے لیے حکو مت کو طا لبان سے مذاکرات کر نا ہو نگے ہم نے دوسروں کی جنگ میں خود کو دھکیل رکھا ہے جس میں ہمارا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اب تک ہزاروں لوگ ان ڈرون حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر ہمارے حکمران امریکہ کے آگے بھیگی بلی بنے بیٹھے ہو ئے ہیں تحریک انصاف ان ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کر تی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے کسی کے دبائو یا ڈر سے تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی نیٹوسپلائی کی بندش کرکے پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کو محفوظ بنایا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا امریکہ جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ تاریخ کی بد ترین غلطی تھی جس کا خمیازہ قو م معاشی ، اقتصادی اورجانی نقصان کی صورت میں بھگت رہی ہے امن و امان خواب بن چکا اور ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے امریکہ ہمیشہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو ڈرون حملوں کے ذریعے سبوتاژکرتا رہا ہے جس سے امریکہ کی دوغلی ذہنیت افشاء ہو گئی ہے ۔پشاور میں عوام کا سونامی امریکہ کے خلاف عوامی نفرت کا ثبوت ہو گا اور امریکی جنگ سے نجات کی بنیاد رکھ دیگا۔میاں فرخ حبیب نے مزید کہا کہ حالات نے چیئرمین عمران خان کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے حکمران قومی امنگوں کی ترجمانی کریں اور ملک کو تباہی سے بچانے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے امریکی جنگ سے نکلنے اور ڈرون حملے روکنے کا دوٹوک اعلان کریں وگرنہ عوامی سیلاب انہیں بہا کر لے جائیگا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com