شمالی وزیر ستان: بارودی سرنگ دھماکے میں دو اہلکار شہید، کئی زخمی

North Waziristan Army

North Waziristan Army

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں صبح کو ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ کئی زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق میر علی میں دھماکہ صبح دس بج کر بیس منٹ پر ہوا۔ یہ بم دہشت گردوں نے سڑک پر ٹریفک کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیا تھا۔ دھماکے سے دو اہلکار شہید جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔