توانائی بحران ختم کرکے دم لیں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت اور چائنہ ویسٹرن پاور کمپنی کے مابین تعاون کے شعبہ میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز چھٹی والے دن چینی کمپنی سے معاہدوں کی تقریب کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم عوام کو توانائی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جلد ا زجلد نجات دلانا چاہتے ہیں۔

عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور جب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی ہے اس نے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر چینی کمپنی کے چیئرمین کا پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے پر چینی زبان میں شکریہ ادا کیا۔