میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں منفرد فیشن شو کا اہتمام کیا گیا، تین ہزار ماڈلز نے اکٹھے کیٹ واک کی۔ انتظامیہ نے دنیا کے سب سے بڑے فیشن شو کا دعوی کر دیا۔
میکسیکو کے دار الحکومت میکسیکو سٹی کے معروف پارک چپلٹی پک میں مقامی فیشن ڈیزائنرز نے ملکی فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے اس منفرد فیشن شو کا اہتما م کیا۔
فیشن شو میں ملک بھر سے 3 ہزار مرد و خواتین ماڈلز نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے فیشن کے جلوے بکھیر ے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شو کا مقصد ملک میں گرتی ہوئی فیشن انڈسٹری کو سہارا دینا ہے۔
تاہم اس شو کو گنیز ورلڈ رکاڈر میں دنیا کے سب سے بڑے فیشن کے طور پر درج نہیں کیا گیا۔ اب تک یہ اعزاز فلپائن کے پاس ہے جہاں 2 ہزار ماڈلز نے اکٹھے کیٹ واک کی تھی۔