منظور وسان کی مشرف کو خیر پور جیل آنے کی دعوت

Manzoor Wassan

Manzoor Wassan

کراچی (جیوڈیسک) لگتا ہے سندھ کے وزیر منظور وسان کو سابق صدر پروز مشرف سے کچھ ہمدردی سی ہے۔ کہتے ہیں پرویز مشرف کو سزا ہو تو وہ سنٹرل جیل خیر پور آ جائیں۔ چلتے چلتے منظور وسان نے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ دھرنے کی سیاست چھوڑیں اور کرکٹ میچ دیکھیں۔

اس سے پہلے منظور وسان نے خیر پور کی سنٹرل جیل میں نئی عمارت کا افتتاح کیا اور قیدیوں کے لئے دو ماہ کی سزاؤں میں معافی کا اعلان بھی کیا۔