ملالہ یوسف زئی کو انٹرنیشنل ایوارڈ برائے مساوات دینے کا اعلان

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو انٹرنیشنل ایوارڈ برائے مساوات دینے کا اعلان کر دیا۔

میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو انسانی حقوق اور تعلیم کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ایوارڈ کی تقریب اگلے سال ہو گی تاہم ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے پر متعدد عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔