ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

India Beat West Indies

India Beat West Indies

وشاکا پٹنم (جیوڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویرات کوہلی نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نروس نائنٹی کا شکار کوہلی کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اکاون رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے روی رامپال نے چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔

ڈیرن سیمی63 رنز بنا کر بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔ لینڈل سمنز کے شاندار62 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ ہدف49 اعشاریہ3 اوورز میں پورا کیا۔