لاس اینجلس (جیوڈیسک ) ہالی وڈ کی ایکشن فلم”ہوم فرنٹ” کا نیا ٹریلر آ گیا،سنسنی خیز فلم میں معروف اداکار جیسن سٹیتھم اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
نئی فلم کی کہانی ایک ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کے ہمراہ پرسکون زندگی گزارنے کا خواہش مند ہے لیکن اس ایجنٹ کا سامنا ایک خطرناک منشیات سمگلر سے ہو جاتا ہے۔
گیرے فلیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم ستائیس نومبر کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔