لاہور: زیادتی کا شکار 5 سالہ بچی کا آپریشن ملتوی

Rape Victim

Rape Victim

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیادتی کا شکار ہو نے والی پانچ سالہ بچی کا تیسرا آپریشن ملتوی کردیا گیا۔ پانچ سالہ معصوم بچی کو آپریشن کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے سینے میں انفیکشن کے باعث اُس کا آپریشن ملتوی کر دیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کو معائنے کے لئے دوبارہ جمعہ کے روز بلایا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے معائنے میں ڈاکٹروں نے بچی کے تیسرے آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔