مظفر گڑھ (جیوڈیسک) ایم این اے جمشید دستی نے آج مظفر گڑھ میں نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مداخلت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
جمشید احمد دستی نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف کراچی اور خیبر پختونخوا کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی روکنے میں، مزدور، طالبعلم اور ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔ وہ مظفرگڑھ میں اس دھرنے کی خود قیادت کریں گے۔ جمشید دستی نے کہا کہ اب نیٹو سپلائی بند نہ کی تو جنوبی پنجاب میں بھی ڈرون حملے ہوں گے۔