سندھ (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، شرجیل میمن، رحمان ملک اور نثار کھوڑو شامل تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد کو بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم سے بھی آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ اس موقع پرملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔