وزیر اعلی پنجاب کا کرپشن میں ملوث چیئرمینوں کو ہٹانے کا حکم

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) شہباز شریف کی زیرصدارت صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ ہفتے میں تین بار سستے بازار لگانے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر اعلی نے کابینہ کمیٹی، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ہفتہ میں تین بار مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوروں کے لیے ان کا جہاز اور ہیلی کاپٹر دستیاب ہو گا۔