ایران پر پابندیاں دسمبر تک ختم ہونے کا امکان

Iran Sanctions

Iran Sanctions

پیرس (جیوڈیسک) فرانس نے کہا ہے کہ یورپی یونین معاہدے کے تحت متوقع طور پر دسمبر میں ایران پر کچھ پابندیاں ہٹا دے گا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے بمشکل طے پانے والے معاہدے کے تحت متوقع طور پر دسمبر میں ایران پر کچھ پابندیاں ہٹا دے گا۔

لارنٹ فیبیوس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اپنے دیرینہ حریف ایران پر کسی قسم کا پیشگی حملہ نہیں کرے گا کیونکہ اس مرحلے پر کوئی بھی اس قسم کے اقدامات کو قابل فہم سمجھے گا۔ واضع رہے کہ اسرائیل نے ایرانی معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ چار روزہ مذاکرات کے بعد جنیوا میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یورینیم افزودگی کے پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے اسلامی جمہوریہ پر امریکہ اور یورپی یونین کی کچھ پابندیوں میں نرمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ مغرب کو شبہ ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ایٹم بم تیار کرنے کے مقصد سے چلایا جا رہا ہے۔

یورپ ون ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے فیبیوس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین وزرائے خارجہ چند ہفتوں میں کچھ پابندیاں جزوی طور پر اٹھانے کی تجویز کے ساتھ جمع ہوں گے جس کی 28 رکنی باڈی کی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی ہٹانے کا عمل محدود ہدف کے مطابق اور ناقابل واپسی ہے اور مزید کہا کہ ایسا دسمبر میں ہو گا۔