اسلام آباد (جیوڈیسک) بلیو ایریا فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ چالان میں سکندر کو باقاعدہ ملزم قرار دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کئے جانے والے چالان میں سکندر کو باقاعدہ ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ سکندر نے بچوں کو ڈھال بنا کر خوف و ہراس پھیلایا۔
ملزم نے اسلحے کے زور پر بلیو ایریا کی شاہراہ عام پر ٹریفک 5 گھنٹے تک بند رکھی۔ ملزم کے اقدام سے وفاقی دارالحکومت میں بے یقینی اور خوف وہراس کی فضا رہی۔
چالان میں ہوٹل انتظامیہ اور سکندر کو اسلحہ فراہم کرنیوالے ڈیلر کے علاوہ پولیس اہلکار، ڈاکٹر اور 30 گواہوں کے بیانات کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے ۔