ایران کیخلاف سخت موقف سے امریکی سیکیورٹی یقینی نہیں بن سکتی، اوباما

Barack Obama

Barack Obama

سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سخت موقف سے امریکی سیکیورٹی یقینی نہیں بنائی جا سکتی۔

امریکی عوام سے خطاب کر تے ہوئے صدر بارا ک اوباما نے ایران کیساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کا دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ سخت مشکلات کے باوجود مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی مسائل حل کرنے کیلیے پر امن راستہ اپنانا ہی بہتر ہے۔ عوام سے خطاب کے دوران صدر اوباما کو متعدد بار کئی افراد نے ٹوکا لیکن اوباما تحمل سے سب کے سوالوں کا جواب دیتے رہے۔