خیبر ایجنسی: اغوا ہونے والے 11 اساتذہ کو چھوڑ دیا گیا

Teachers Leave

Teachers Leave

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں نجی سکول سے اغوا ہونے والے 11 اساتذہ کو چھوڑ دیا گیا۔ سکول پرنسپل نے مغویوں کو بازیاب کئے جانے کی تصدیق کر دی۔ ان افراد کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دینے پر اغوا کیا گیا تھا۔

خیبر ایجنسی کے ایک نجی سکول سے اغوا ہونے والے 11 اساتذہ کو شدت پسندوں نے چھوڑ دیا ہے۔ اساتذہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے سکول کے طلبہ کو پولیو کے قطرے پلانے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں 2 روز قبل نجی سکول کے 11 اساتذہ کو شدت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔ ان اساتذہ نے حالیہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کو اجازت دی تھی کہ سکول کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ سکول پرنسپل نے تصدیق کی ہے کہ تمام مغوی اساتذہ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔