بینک الفلاح اور ایکیومن کے اشتراک سے غربت کے خاتمے پر پروگرام کا آغاز

کراچی: بینک الفلاح اور ایکیومن نے باہمی اشتراک سے پاکستان میں کاروباری ملکیت کے ذریعے غربت کا خاتمہ کے موضوع سے پروگرام کا آغاز کردیا جو بینک کی جانب سے 40000امریکی ڈالر کے عطیے پر مبنی ہے جو کہ بینک الفلاح کے سی ایس آر پروگرام کے تحت ہے ۔اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ایکیومن کی بانی اور سی ای او جیکولین نووگرانز ،بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔پائیدار ترقی پر اثر انداز ہونے کے مقصد سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے کئی برسوں پر محیط ہونے کی توقع ہے جس کی بنیاد منصوبے کے پہلے سال کے اختتام پر کئے جانے والے کاموں کے تجزیئے پر ہوگی۔

اس پروگرام کے تحت بینک الفلا ح ان اداروں کو جن میں ایکیومن نے سرمایہ کاری کی ہے کثیر الجہتی معاونت فراہم کرے گا جس کا مقصد غربت کے خاتمے پر مثبت طور پر اثر انداز ہونا ہے ۔بینک الفلاح کی ٹیم اپنے اپنے شعبہ مہارت میں مطلوبہ وقت پر محیط رضاکارانہ تکنیکی معاونت فراہم کرے گی جس کاطریق کاریہ ہوگا کہ انویسٹی اداروں کیلئے غیر تکمیل شد ہ ضروریات کا تجزیہ کیا جائے گا ۔اس منصوبے کیلئے منتخب اداروں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔فارماجن :شہری علاقوں میں پینے کیلئے محفوظ پانی تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی ،مائیکروڈرپ :چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کسانوں کو آب پاشی کی سستی ڈرپ ٹیکنالوجی تقسیم کرنے والی کمپنی ،او ر ایس آرای سولوشنز:دیہی علاقوں میں شمسی توانائی کا سسٹم نصب کرنے والا ادارہ مذکورہ کاروباری مالکان کو معاونت فراہم کرنیکی متوقع جہتیں فروخت،برانڈ اور مارکیٹنگ ،ٹیکنالوجی ،مالیات اور صارفین سے روابط اور انسانی وسائل کا نظم ونسق ہیں ۔ان مالکان کی وسعت پذیری کے ساتھ ساتھ منتخب کردہ ادارے کم آمدنی والے طبقات کو ضروری اشیاء و خدمات کی فراہمی کے ذریعے غربت کے خاتمے میں اضافہ کرسکیں گے۔اس پروگرام کا اختتام ایک مشترکہ کانفرنس پر ہوگا جس میں نتائج،کامیابی کی روئدادوں اور باہمی تعامل سے حاصل ہونے والے سبق پر تبادلہ خیال کیاجائے گا ۔پریس کانفرنس میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایکیومن کی بانی اور سی ای او جیکولین نووگراٹز نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے کاروباری مالکان کی معاونت کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک کرنے پر ہم بہت پرجوش ہیں۔یہ اشتراک ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک موقع ہے کہ کم آمدنی والے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے والے کاروباروں کے قیام کیلئے کیا کچھ درکار ہے اور ہم پر امید ہیں کہ یہ قدم پاکستان بھر میں متعد د طبقات پر اہم اثرات مرتب کرنے کا سبب بنے گا ۔پروگرام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بینک الفلاح کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ نے کہا کہ انسانی ہمددری سے آگے کے اپنے طریق کار کے ذریعے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے کاروباری مقاصد کے درمیان توازن قائم کرے اور ساتھ ساتھ جن طبقات میں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں ان کی جانب اپنی ذمہ داریوں سے بھی آگا ہ رہے۔ذمہ دار مالیات اور پائیداری بینک الفلاح کے ایجنڈا کی کلیدی ترجیحات ہیں ۔بینک کا سماجی انتظام کا دو جہتی نظریہ مالی سرمایہ کاری کو بامعنی سماجی مقاصد اور ملازمین کے رضاکارانہ پروگراموں کے ساتھ جوڑتاہے تاکہ قابل پیمائش اور پائیدار اثر پیدا ہو سکے۔