لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر خیبرپختونخوا کے عوام مشتعل ہیں۔ آج سے صوبائی حکومت نیٹو سپلائی بند کرے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر علیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں عوام کے جذبات وفاقی حکومت تک پہنچا دیئے ہیں۔ اب عمل درآمد وفاق کا کام ہے۔