کراچی بدامنی کیس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سماعت کرے گا
Posted on November 27, 2013 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Supreme Court
کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کراچی بدامنی کیس کی آج سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں لارجر بینچ قائم کیا گیا ہے۔
لارجر بینچ میں جسٹس جواد خواجہ، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل بھی شامل ہیں۔
کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ ٹارگٹڈ آپریشن کے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹس پیش کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com