کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رواں مالی سال کے دوران تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے وابستہ کمپنیوں کے منافع اور پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں ساڑھے اٹھائیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیکٹر کا منافع 51 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ مختلف مصنوعات کی فروخت اٹھارہ فیصد زائد رہی۔ کمپنیوں کی مجموعی پیداوار میں بھی گیارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔