کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سردی کے ساتھ خشک میووں کی قیمیتں بھی عروج پر ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ صرف قیمت پوچھ کر ہی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ کوئٹہ میں تولہ رام روڈ خشک میووں کی فروخت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔
سردیاں آتے ہی یہاں دکانیں اور ریڑھیاں خشک میوہ جات سے ایسے سجائی جاتی ہیں کہ وہاں سے گزرنے والوں کے منہ میں پانی آجاتا ہے مگر جب ان کی قیمتیں معلوم کریں تو گلا ہی خشک ہو جاتا ہے۔
8 سو روپے کلو فروخت ہونے والا پستہ 12 سو سے 16 سوروپے کلو تک جاپہنچا ہے، بادام 6 سے 7 سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے، چلغوزہ کچھ روزقبل تک 8 سو روپے کلو تھا، اب 2 ہزار روپے کلو ہوگیا ہے، کاجو 11 سو روپے کلو، کشمش 3 سو روپے کلو اور ناریل 5 سو روپے کلو مل رہا ہے۔
دکاندار ڈرائی فروٹ کی قیمت گرنے کی ایک وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتاتے ہیں۔