نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کا پانچویں روز بھی دھرنا

NATO Supply

NATO Supply

خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) پشاور میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ صوبائی حکومت آج سرکاری طور پر نیٹو سپلائی بند کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے نیٹو سپلائی روکنے کے لئے کیمپ لگے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماں کے مطابق گزشتہ روز حیات آباد ٹول پلازہ سے 9 نیٹو کنٹینرز واپس بھیجے گئے۔ دوسری جانب آج صوبائی حکومت آج سرکاری طور پر نیٹو سپلائی بند کرے گی۔