کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے۔
پولیس چیف شاہد حیات نے کراچی آپریشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران 5 ستمبر سے اب تک 8 ہزار 942 ملزمان گرفتار ہوئے۔
آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 2 ہزار 293 ہتھیار اور 220 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت ایک ہزار 386 مقدمات بھی درج کیے گئے۔