کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بستی قاضی کروڑ لعل عیسن، محکمہ تعلیم اور محکمہ حیوانات کا منہ بولتا ثبوت
Posted on November 27, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے عین درمیان میں ویٹرنری ہسپتال کی عمارت میں الرحمن پبلک سکول تقریباً 10 سال سے چل رہا ہے۔ مزید دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ اس سکول کو ٹیچر لیاقت علی جو بستی قاضی ہائی سکول میں EST ہے اور اب محکمہ نے اسے DTE بھی لگایا ہوا ہے سکول کے اوقات میں دھڑلے سے پرائیویٹ مڈل سکول چلاتا ہے اور گورنمنٹ سکول کے بچوں کو زبردستی اس سکول میں داخلے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ دونوں ہائی سکولز کو مذکورہ DTE نے چیک بھی کرنا ہوتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق UC ناظم نے رقبہ ویٹرنری ہسپتال کو دیا تھا جس کی بنیاد پر باقاعدہ گورنمنٹ ادارے کا کرایہ بھی مذکورہ استاد لیاقت علی سے وصول کرتا ہے اور حصہ داری پر معاملہ چل رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے DCO لیہ اور DO لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ عمارت پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور مذکورہ عرصہ دراز سے بند ویٹرنری ہسپتال کو چالو کیا جائے تا کہ علاقہ کے لوگوں کو جاوروں کی تکالیف میں دوردراز کا سفر کرنے کی بجائے موقع پر ہی سہولت میسر آسکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com