لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ میں ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو شامل کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پی سی بی عبوری انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں دونوں ان فٹ آل رانڈرز کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔
کمیٹی کے ممبران کے مطابق دونوں کھلاڑی انجرڈ تھے تو انہیں ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا تاہم ممبران نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے دونوں کھلاڑئیوں کی شمولیت اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اجلاس میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے اراکین کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت پی سی بی کے متعلق کیسسز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پی سی بی کے ملازمین کے متعلق فیصلے کا اختیار عبوری چیئرمین کو دے دیا گیا۔