پورٹ الزبتھ کے میدان میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

Pakistan Batting

Pakistan Batting

پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) پورٹ الزبتھ کے میدان میں میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوسرے میچ کو بارش کے باعث 45، 45 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے جبکہ پروٹیز ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

ریان میکلارن کو مورنی مورکل کی جگہ اور فلاندر کی جگہ سوٹسوبے کو شامل کیا گیا ہے۔ پورٹ الزبتھ کے میدان میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔